Categories
Breaking news

کراچی، ڈکیتوں نے 1 ہفتے میں تیسرے نوجوان کی جان لے لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر چھ میں ڈکیتی کے دوران 18 سال کے لڑکے کو ملزمان نے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قیوم سبزی کا ٹھیلا لگاتا تھا اور پانی کی سپلائی کا کام بھی کرتا تھا وہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران قتل میں ملوث ملزم نظام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں ماہ صرف 20 دن کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر اب تک 9 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طالب علم کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *