Categories
Breaking news

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران کار حادثہ، ایک جاں بحق

Advertisement
کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران کار حادثہ، ایک جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

کورنگی انڈس اسپتال کے قریب غلط سمت جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت، احسن، ایاز اور فراز کے نام سے ہوئی ہے، فراز دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *