Categories
Breaking news

کراچی، ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں نیوکراچی سلیم سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، موٹرسائیکل سوار ایک شخص ٹرالر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

اسپتال میں جاں بحق شخص کی شناخت 21 سالہ عزیز الدین 21کے نام سے ہوئی۔

واقعہ کے بعد مشتعل علاقہ مکینوں نے ٹرالر کو آگ لگا دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا جس کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ٹرالر میں لگی آگ بجھادی گئی۔

پولیس نے ٹرالر کے کلینر کو پکڑلیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *