Categories
Breaking news

کراچی، نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

کراچی، نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری

شہرِ قائد کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کراچی کے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے، اب تک محمود آباد نالے سے 14 ہزار 900 ٹن کچرا نکالا جاچکا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گجرنالے سے 73 ہزار 550 ٹن کچرا نکالا جاچکا اور اورنگی نالے سے1 لاکھ 53 ہزار31 ٹن کچرا نکالا جاچکا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے باعث نالوں تک رسائی میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، متعلقہ اداروں کے ساتھ مسئلے کا حل ترجیحی بنیادوں پر نکالا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *