کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان بینک سے تقریباً 8 لاکھ روپے لے اڑے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17 میں بینک ڈکیتی ہوئی، واردات کے دوران ملزمان کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا گیا۔
جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ایک گروہ کی شکل میں بینک میں داخل ہوئے۔
ملزمان کا فلمی انداز دیکھ کر بینک کا کیشئر ٹیبل کے نیچے چھپ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی تعداد 5 سے 6 تھی۔
ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان افراتفری میں بینک سے صرف 8 لاکھ 57 ہزار روپے ہی لوٹ سکے جبکہ بینک کا کافی کیش لٹنے سے بچ گیا۔
پولیس کی جانب سے ڈکیتی واردات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔
-
ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے۔
-
ریاست کی طرف سے کسی کو اغوا کرنا انتہائی سنگین جرم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
صحافی اور بلاگر مدثر نارو بازیابی کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے ریمارکس دیے کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے مگر وہ کہیں نظر نہیں آرہی، ریاست کی طرف سے کسی کو اغوا کرنا انتہائی سنگین جرم ہے
-
کورونا کا نیا ویرینٹ، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو موقع پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔
-
حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا، پرویز رشید
مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھا کر منافع اپنی جیب میں ڈال لیا ہے۔
-
پی پی حکومت ریاست کیخلاف کام کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ریاست کے خلاف کام کررہی ہے، ہم حکومتوں کے نہیں ریاست کے وفادار ہیں
-
این اے 133 میں ووٹوں کی خرید و فروخت، تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی
این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو کا فرانزک کرانے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی مدت ختم ہو جانے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی، کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ذمہ دار کامیاب امیدوار ہی ٹھہرا تو اسے نااہل کر دیں گے۔
-
پنجاب دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں
پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور آج بھی دنیا میں فضائی آلودگی کے باعث پہلے نمبر پر ہے
-
ملک میں کورونا کے مزید 9 مریض ہلاک
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
-
کراچی: سیکریٹری سندھ بار کونسل قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
-
سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج سے ڈھائی ماہ کیلئے بند
سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنوں کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس بند کر دیا گیا، آج سے 15فروری تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی
-
منڈی بہاء الدین، وکلا کا سیشن جج پر تشدد
رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
-
کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا مجاز نہیں، کنور دلشاد
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن پاکستان کنور دلشاد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا مجاز نہیں۔
-
حکومت کا کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین لگانےکا فیصلہ
حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
-
بانی متحدہ کی صحت کی بنیاد پر دہشت گردی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد
برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کی صحت کی بنیاد پر دہشت گردی مقدمہ ختم کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
-
تنخواہ اور پنشن کا موجودہ ماڈل پائیدار نہیں، شوکت ترین
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے تنخواہ اور پنشن کے موجودہ ماڈل کو ناپائیدار قرار دیدیا۔