Categories
Breaking news

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں گیس کی قلت برقرار

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کو ناشتے اور نہ ہی کھانے کے کی تیاری کے وقت گیس ملتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کے حکومتی دعوے اب تک دعوے ہی ہیں۔

لکی مروت: برقعہ پوش خواتین کا احتجاج، گیس، بجلی بل جلادیے

خیبرپختونخوا کےشہر لکی مروت میں برقعہ پوش خواتین کا دھرنا کئی گھنٹوں سے جاری ہے،احتجاج کے دوران گیس اور بجلی کے بل جلادیے گئے۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں سردی بڑھتے ہی گیس کا پریشر کم نہیں بلکہ انتہائی کم ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس ہیٹر اور گیزر تو دور کی بات ہے چولہا جلانا ہی مشکل ہوگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.