Categories
Breaking news

کراچی، قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز گرفتار

ملیر سٹی پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے، گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعید احمد اور فاضل علی شامل ہیں۔

ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزم فاضل نے تھرل کے لیے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماری جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نے 23 دسمبر 2021ء کو غازی چوک جعفر طیار میں شہری پر فائرنگ کی، دوران علاج زخمی شہری قمر رضا اگلے روز جاں بحق ہو گیا تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن مزید دو ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کیں، گرفتار ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اِن کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے، گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی حکام اور اِن سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.