Categories
Breaking news

کراچی، شدیدگرمی کے دوران لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز

شہرِ قائد کراچی میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی بندش جاری ہے۔

صارفین کے مطابق چھٹی کا دن اور ہیٹ ویو کے باوجود بجلی کی بندش جاری ہے، آفیسرز کالونی گارڈن کی بجلی صبح ساڑھے 10 بجے سے بند ہے۔

صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے اعظم ٹاؤن کی بجلی صبح 6 بجے جبکہ گلستانِ جوہر بلاک 17 میں صبح 8 بجے سے بجلی معطل ہے۔

صارفین کے مطابق لیاقت آباد سی ون ایریا اور شرف آباد کی بجلی صبح 7 بجے سے بند جبکہ عبداللّٰہ گبول گوٹھ میں صبح 10 بجے سے بجلی غائب ہے۔

صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ون کی بجلی صبح 10 بجے سے بند ہے جبکہ خیابانِ بدر میں صبح 8 بجے سے بجلی نہیں ہے۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں صبح ساڑھے 6 بجے سے بجلی غائب ہے جبکہ شادمان ٹاؤن نارتھ کراچی کی بجلی صبح 10 بجے سے معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *