Categories
Breaking news

کراچی، شارع فیصل پر اسکول وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Advertisement
کراچی، شارع فیصل پر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

شہر قائد کراچی میں واقع شارع فیصل پر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر افسر محمد امجد نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ آگ اسکول وین میں لگی تھی، وین میں 5 سے 6 بچے موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

فائر افسر محمد امجد کے مطابق وین ڈرائیور کو پولیس نے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تا حال سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق میٹروپول سے شارع فیصل جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *