
کراچی میں جمشید روڈ پر واقع آٹو مکینک کی دکان میں سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ دکان کے اوپر بنے گھر میں بھی آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سلینڈر پھٹنے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، حفاظتی طور پر متاثرہ عمارت کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے رئیس امروہی کالونی میں ایک گھر کے اندر آگ لگ گئی۔
رپورٹس کے مطابق آگ سے جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک بتائی جاری ہے۔
زخمیوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
شرافت کو کمزوری سمجھا تو آپ کی بھول ہوگی، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پولیس کو دعوت دیتا ہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے۔
-
کراچی ایئرپورٹ سے سونا و غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر سے 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر، 31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کیا۔
-
عمران کی گرفتاری کا خدشہ، PTI کارکنان زمان پارک پہنچ گئے
لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے جمع ہوگئی
-
مسائل و مشکلات کی وجہ عمران خان ہیں، شاہد خاقان
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج جو مسائل اور مشکلات ہیں ان کی وجہ عمران خان ہیں، وہ ملک کے حالات تباہ کرکے گئے ہیں۔
-
بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو دبئی چلے گئے
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔
-
پرویز الہٰی کو حاصل سیکیورٹی میں کمی کردی گئی، ذرائع ق لیگ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے چوہدری پرویز الہٰی کو حاصل سیکیورٹی میں کمی کردی گئی ہے۔
-
ساتویں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن شروع ہونے میں ایک ماہ کی تاخیر
ساتویں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن شروع میں ایک ماہ کی تاخیر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
اے ٹی سی کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے، بھائی نقیب اللّٰہ محسود
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالم شیر نے کہا کہ عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔
-
پنجاب، خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر تشویش ہے، چوہدری پرویز الہٰی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر تشویش ہے۔
-
نجی ٹی وی نے ناصر بٹ کو ہرجانہ دے کر معافی مانگ لی
ناصر بٹ کو سسیلین مافیا کا رکن قرار دینے والے نجی ٹی وی چینل نےن لیگی رہنما کو 90 ہزار پاؤنڈز ہرجانہ دے کر معافی بھی مانگ لی ۔
-
عمران خان اور پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
پی ٹی آئی دور کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران عہدوں سے فارغ
نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
-
لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا، عمران خان
محسن نقوی حکومت تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے، سابق وزیراعظم
-
رواں سال سرکاری حج اسکیم اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور نے ایئرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کردیے ہیں۔
-
نواز شریف نے رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق ٹاسک سونپ دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق بڑا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
-
پی ٹی آئی وفد کو چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔