
عدالتی حکم پر لاہور سے کراچی واپس لائی جانے والی لڑکی دعا زہرا کو آج کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے صحافیوں پر پستول تان لی۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں دعا زہرا کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران پولیس کی جانب سے دعا زہرا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا آج بچی کو پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ وہاں ماحول ٹھیک ہے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ اب جب تک عدالت حکم نہ دے، دعا زہرا کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے، انہیں غیر ضروری تاریخوں پر بھی پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔
عدالت کا ریمارکس میں یہ بھی کہنا ہے کہ دعا سے ملاقات کی درخواست جب آئے گی اس وقت دیکھا جائے گا۔
جبران ناصر نے کیا کہا؟
دورانِ سماعت مدعیٔ مقدمہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ ہم اس بات کی مخالفت کرتے ہیں کہ بچی کو وکیل کرنے دیا جائے، بچی سے جب پہلے لاہور میں ملاقات کرائی گئی تو ان گنت وکالت نامے سائن کرائے گئے، کچھ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد ملزم کی فیملی کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے جسٹس اقبال کلہوڑو پر الزامات لگائے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ اپنے مائی باپ کو خوش کیا جا رہا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میڈیا کو دور رکھا جائے۔
پولیس کی صحافیوں سے بدتمیزی
دعا زہرا کیس کی کوریج کے لیے عدالت پہنچنے والے صحافیوں کو پولیس کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفتیشی افسر سعید رند کے ساتھ موجود سادہ لباس اہلکار صحافیوں کو دھکے دیتے رہے، کیس کے تفتیشی افسر نے صحافیوں کو ڈرانے لیے کے پستول نکال لیا۔
تفتیشی افسر سعید رند نے صحافیوں پر چیختے ہوئے کہا کہ سب پیچھے ہوجاؤ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت کی جانب سے دیے گئے حکم پر آج دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ہمارا اگلا ہدف شہباز شریف ہے، عندلیب عباس
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تخت لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیر اعظم شہباز شریف ہے۔
-
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی
چوہدری پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
-
کراچی: آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل وقفے وقفے سے ہلکی بارش رہے گی، مون سون سسٹم کی نمی کے باعث بادل اب بھی شہر پر ہیں۔
-
پنجاب، بلوچستان، سندھ کے دیہات کو سیلاب کا سامنا
پاکستان میں مون سون کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں، شدید بارشوں کے پیشِ نظر ناصرف دیہی بلکہ متعدد شہری علاقے بھی زیرِ آب آ گئے۔
-
میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع ہیں: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بہت مواقع ہیں۔
-
عمران خان کا دورۂ لاہور، اہم فیصلے متوقع
پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔
-
متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں: عائشہ غوث پاشا
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کمرشل اداروں سمیت متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔
-
نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے
نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔
-
ملک میں سب سے زیادہ کہاں بارش ہوئی؟
محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
-
کیپٹن محمد سرور شہید کا 74 واں یومِ شہادت
نشانِ حیدر یافتہ کیپٹن محمد سرور شہید کا آج 74 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔
-
جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے کہ بینچ کیسے بنتے ہیں: جاوید لطیف
ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتا چکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔
-
بارشوں اور سیلاب سے 105 افراد جاں بحق ہوئے: ترجمان بلوچستان حکومت
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
-
حب ڈیم سے پانی کا اخراج، کئی آبادیاں خالی کرا لی گئیں
سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں شدید بارشوں اور مختلف مقامات پر چھوٹے ڈیمز اوور فلو ہونے سے پانی کے بڑے رلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں، جس سے حب ڈیم میں سطح آب میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
-
روپے پر دباؤ ایک دو ہفتے میں ختم ہو جائے گا: وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو گی اور شرحِ مبادلہ مستحکم ہو گی، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔
-
اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔
-
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
-
کراچی: زیرِ آب گوٹھ کے مکینوں کی ’جیو نیوز‘ کے توسط سے داد رسی
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع بروہی گوٹھ میں بارش کا پانی داخل ہونے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر نشر ہونے کے بعد متاثرہ گوٹھ کے مکینوں کی داد رسی ہو گئی ہے۔
-
حب ڈیم میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ
کراچی میں حالیہ شدید بارشوں کے سبب حب ڈیم میں پانی کے ریلوں کی آمد جاری ہے جس کے سبب پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔