
کراچی میں سپرہائی وے پر ملیر کینٹ ماڈل کالونی لنک روڈ پر جھاڑیوں سے لڑکی کے گیٹ اپ میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ملیر کینٹ پولیس کے مطابق ایک مسافر رفع حاجت کے لیے جھاڑیوں میں گیا تو اس نے زنانہ لاش دیکھی اور مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی۔
ملیر کینٹ تھانے کے ایس ایچ او ملک فیصل لطیف کے مطابق ان کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ لاش کسی خاتون یا خواجہ سرا کی نہیں بلکہ ایک نوجوان مرد کی ہے، مذکورہ نوجوان نے خاتون کا میک اپ کر رکھا تھا اور نسوانی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لاش پر تشدد وغیرہ کے نشانات نہیں ہیں۔
مذکورہ نوجوان کو گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کر قتل کیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق حتمی وجہ موت مکمل پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر لاش کو گھسیٹ کر جھاڑیوں میں پھینکنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر پولیس کا شبہ ہے کہ مذکورہ نوجوان کو کسی اور جگہ قتل کرکے لاش کسی گاڑی میں لا کر یہاں پھینکی گئی۔
مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی پارلیمنٹ میں پیشی کے حوالے سے نیب پہلے خط سے دستبردار ہو گئی، نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا۔
-
وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری پر انکوائری کا حکم دے دیا
وزیر اعظم عمران خان نے مری میں سیاحوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
-
کراچی سے ایدھی کی ریسکیو ٹیمیں مری روانہ
سربراہ ایدھی ایمرجینسی سیل سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ کراچی سے ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لے مری روانہ ہوگئی ہیں۔
-
36 مسافر کورونا کا شکار، دبئی جانے سے روک دیا گیا
کراچی سے دبئی جانے والے 36 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
-
لوگوں کی جان بچانے میں ناکامی پرحکومت کو استعفیٰ دینا چاہئے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے مری میں ہونے والی اموات پر حکومتی ارکان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے ہیں: ثانیہ نشتر
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے سے متعلق اقدامات کیے گئے ہیں۔
-
مری واقعے پر پنجاب حکومت کا 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں پنجاب حکومت کا 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کمشنر مری کے مطابق انتظامیہ کی انتھک کوششوں سے مری ایکسپریس وے اب کلیئر کر دی گئی ہے۔
-
خواجہ آصف کی درخواست، حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کا نون لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں درخواست پر حکمِ امتناع کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
-
فوجی جوانوں کے دستے مری میں سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آر
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مری میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔
-
ویڈیو، شیخ رشید مانیٹرنگ کے لیے خود مری پہنچ گئے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید مری میں شدید برفباری کے باعث پیش آنے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے خود پہنچ گئے۔
-
مری میں پھنسی گاڑیوں میں جاں بحق افراد کے نام
ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
-
اورکزئی میں برفباری، لوگ گھروں میں محصور
صوبۂ خیبر پختون خوا کے اورکزئی ضلع میں آج چوتھے روز بھی برف باری جاری ہے، جس کے باعث راستے بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔
-
فنی خرابی، ملتان سے جدہ جانیوالی PIA کی پرواز کراچی اتار لی گئی
ملتان سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی شہر جدہ جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی اتار لیا گیا۔
-
عمران خان! اللّہ سے ڈر نہیں لگتا؟، مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں اموات کے دردناک واقعے نے دل ہلا کر رکھ دیا۔
-
مری میں شہریوں کی اموات، شہباز شریف حکومت پر برس پڑے
مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مری، گلیات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات کو انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دے دیا۔