Categories
Breaking news

کراچی، بینک میں ڈکیتی، ملزمان درجنوں لاکر لوٹ کر فرار

کراچی، بینک میں ڈکیتی، ملزمان درجنوں لاکر لوٹ کر فرار

شہر قائد کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان بینک کے درجنوں لاکر لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق 4 ملزمان رات گئے بینک کے اندر داخل ہوئے، ملزمان نے دونوں سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا اور انہیں یرغمال بنا کر ڈکیتی کی ۔

پولیس کے مطابق ملزمان گیس سلنڈرز اور کٹر مشین لائے تھے، بینک میں موجود تمام لاکرز کو کاٹا گیا ہے، ملزمان لاکر میں موجود تمام سامان ساتھ لے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

دوسری ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا ڈکیتی سے متعلق کہنا ہے کہ بینک کا سیکیورٹی گارڈ دوست کے ساتھ کھانا کھانے گیا، واپس آکر گارڈ نے بینک کا دروازہ کھولا تو ملزمان ساتھ داخل ہو گئے۔

ملک مرتضیٰ کے مطابق ملزمان رات 9 سے صبح 5 بجے تک بینک میں رہے، طریقہ واردات سے لگتا ہے ملزمان کو پہلے سے معلومات تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *