Categories
Breaking news

کراچی، بالکونی میں کھڑی کینیڈین خاتون گولی لگنے سے جاں بحق

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کی بالکونی پر کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، واقعہ کے وقت علاقے کے کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تهے۔

جاں بحق خاتون کے پڑوسیوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ عرفانہ اپنی بہن کے گھر کینیڈا سے آئی تھی، مقتولہ کی بہن رہائشی عمارت کے سیکنڈ فلور پر فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

عرفانہ فلیٹ کی بالکونی پر کھڑی تھی کہ اس دوران علاقے کے کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تهے، گولی بالکونی میں کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون کو لگ گئی جسے زخمی حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔

مقتولہ کی کل کینیڈا واپسی کی فلائٹ تھی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

بیوی کے قتل کی خبر سن کر مقتولہ کا شوہر کینیڈا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا جبکہ مقتولہ کے بھائی کے نوابشاہ سے کراچی پہنچنے کے بعد تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *