Categories
Breaking news

کراچی، آئندہ دو دن میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی

Advertisement

سائیبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ آئندہ دو دن میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 14سے 16 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ ہفتے تک رات میں سردی کی جزوی لہر رہےگی، 24 گھنٹوں کےدوران مطلع صاف، رات میں سرد رہنےکاامکان ہے، رات کا درجہ حرارت 2 سے3 ڈگری کم ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14سے16ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29سے31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب59فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتارسے چل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *