Categories
Breaking news

کراچی،ناظم آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان لڑکی شدید زخمی

کراچی،ناظم آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان لڑکی شدید زخمی

کراچی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک جواں سال لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق 18 سالہ ابواء یوسف کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی ناظم آباد سلمان وحید کے مطابق واقعہ رنجش کا نتیجہ ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سلمان وحید نے بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے چھری بھی برآمد ہوئی ہے، حملہ مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کا شاخسانہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *