
کراچی میں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں طارق روڈ پر واقع پارک سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن نصف شب کو شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاع تک جاری تھا۔
تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے جس کے لیے ضلع بھر کی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سیکورٹی ایس ایچ او فیروزآباد انسپکٹر خوشنود جاوید کی نگرانی میں ہے۔
عدالتی حکم پر پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ پر واقع پلاٹ اے پی 31 خالی کرایا گیا ہے۔ پارک کی اراضی پر قائم دلکشا کلب کو منہدم کیا جارہا ہے جس سے ایک ہزار گز سے زائد اراضی واگزار ہورہی ہے۔
کلب سے متصل ایک گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 280 گز پر اراضی پر 8 دکانیں منہدم کی جارہی ہیں، جبکہ ایک اور جگہ پر چار دکانوں کا انہدام جاری ہے۔
Table of Contents
کراچی: طارق روڈ تجاوزات، 24 گھنٹوں میں انخلاء کا نوٹس
کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کی معروف شاہراہ طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
اسی مقام پر 600 گز اراضی پر قائم ایک مدرسے کو بھی منہدم کیا جانا ہے تاہم اس کے دوسری طرف پارک کی اراضی پر قائم مدینہ مسجد کے انہدام کا فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔ آپریشنل ٹیم کے مطابق مشینری کی کمی کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے۔
انسپکٹر خوشنود جاوید کے مطابق ڈی ایم سی کی جانب سے مناسب مشینری فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کام تیزی سے نہیں ہورہا ہے۔
انہدامی کارروائی کے دوران علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جنہیں پولیس کی جانب سے بار بار منتشر کیا جا رہا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ لیا گیا
بدین کے علاقے ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔
-
عوام وفاقی، صوبائی حکومتوں اور اپوزیشن سے مایوس
پاکستان میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن کوئی بھی عوام کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکا۔
-
پاک بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ کیا ہے۔
-
بلوچستان: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق
چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن پھنس گئے تھے، 2 کان کنوں کو زندہ اور ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی۔
-
بلال یاسین کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم اس واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے ، اصل کردار سامنے لا کر ملزموں کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے۔
-
توہینِ عدالت کیس: جنگ گروپ کے صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے پر APNS کا اظہارِ تشویش
ایک بیان میں اے پی این ایس نے کہا کہ تصدیق شدہ بیان شائع کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور صحافتی معیار پر مبنی ہے۔
-
حکومت انتہا پسندوں سے مسلسل بلیک میل ہورہی ہے، آغا حامد موسوی
اسلام آباد میں مجلس عزائے فاطمیہؑ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 227 کو بلڈوز کرتے ہوئے فیملی لاز بل پاس کروایا گیا ہے۔
-
جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں جیت پر خود حیران ہے، پرویز خٹک
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔
-
بلوچستان: شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود ہے۔
-
لاہور: نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے نیو ائیرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ ’مین آف دی ایئر‘ قرار
طارق کھوسہ نے کہا کہ پارلیمینٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ان ریاستی اداروں کو لگام دینے کے لیے پہل کرنی چاہیے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
-
کلفٹن میں تیز رفتار سرکاری گاڑی بے قابو ہوکر کار پر چڑھ گئی
کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک تیز رفتار سرکاری جیپ بے قابو ہو کر دوسری کار پر چڑھ گئی، حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔
-
ترجمان وزارت خزانہ کی صحافیوں سے نوک جھوک
ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پیٹرول کی قیمت بڑھانی ہے، آئی ایم ایف نے 700 ارب ٹیکس کا کہا ، مگر حکومت 350 ارب پر لے کر آئی۔
-
مخالفین کی سیاسی دکانیں بند ہوچکیں، حماد اظہر
وزیر توانائی حماد اظہر نےکہا ہے کہ مخالفین کی سیاسی دکانیں بند ہوچکی ہیں۔
-
مولا بخش چانڈیو نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کو’ایک اور ڈاکا‘قرار دیدیا
پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے نئے سال کے آغاز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو’ ایک اور ڈاکا ‘قرار دیا ہے۔
-
خیرات نہیں اس شہر کا حق چاہیے، جو لےکر رہیں گے، حافظ نعیم الرحمان
بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔