
مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے افریقی ملک کانگو میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
’’قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے‘‘
جاری کیے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امن کوششوں میں شہید ہونے والے وطن کے بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔
’’افواجِ وطن کی قابلِ فخر تاریخ شہداء کے لہو سے جگمگا رہی ہے‘‘
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن کارروائیوں کے لیے فوجی دستے فراہم کرتا ہے، پاکستان کے امن دستوں نے دنیا میں امن کی خاطر جانوں کے قیمتی نذرانے دیے ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ وطن کی افواج کی قابلِ فخر تاریخ شہداء کے لہو سے جگمگا رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائیں، لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کریں، آمین۔
UN امن مشن ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 6 پاکستانی فوجی شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگو میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران و جوان شہید ہو گئے جن میں معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللّٰہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔
مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے
امن مشن ہیلی کاپٹر کے اس حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے۔
پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011ء سے تعینات ہے اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کے لیے یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ن لیگ میں شمولیت کی خبریں، فخر امام نے خاموشی توڑ دی
وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے وزارت سے اپنی استعفیٰ دینے اور ن لیگ میں شمیولت کے حوالے سے خبروں پر کاموشی توڑ دی۔
-
میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے، بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، میرا جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے۔
-
ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں ریکروٹ کلاس کورس کے 61 ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ایڈیشنل جنرل ٹریننگ پنجاب ذوالفقار حمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
-
پاکستان: مزید 194 کورونا مریض، 2 اموات رپورٹ
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 194 کیسز سامنے آگئے۔
-
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا اتحاد، سعید غنی کے الفاظ سچ ثابت ہوگئے
سعید غنی نے 23 مارچ کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں ندیم افضل چن کے مشہور ڈائیلاگ کو اپنے انداز میں لکھا ۔
-
کراچی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم پاکستان) کی رابطہ کمیٹیکا اجلاس آج دوپہر 2 بجےمرکزبہادرآباد میں ہوگا۔
-
ایم کیو ایم سے معاہدہ ہوگیا، مبارک ہو پاکستان، بلاول
انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ آج میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
-
گیم اوور عمران خان، شازیہ مری
ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پا جانے کے بعدشازی مری نے ٹوئٹر پر لکھا ’’گیم اوور عمران خان‘‘۔
-
ایم کیو ایم اور پی پی نے معاہدے کی تصدیق کردی
اسی حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا ہے جبکہ پریس کانفرنس آج شام کو ہوگی۔
-
متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کی تیاری کا مرحلہ جاری ہے، کچھ دیر بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔
-
شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
شاہ محمود قریشی دورے میں میزبان چين کے علاوہ روس، ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
-
شہباز شریف کی رہائشگاہ پر متحدہ اپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر متحدہ اپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک ہوئی۔
-
لاہور میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار، ملزم کا اعتراف جرم
لاہور کے علاقے باٹا پور میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اس سے قبل اس قتل کے معاملے کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔ اب پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
-
پرویز الہٰی نے اپنے قد سے بہت چھوٹی بات کی، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے قد سے بہت چھوٹی بات کی ہے۔
-
بی اے پی کی روبینہ عرفان کی حکومت کے حق میں ووٹ دینے کے بیان کی تردید
میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کی پابند ہوں، روبینہ عرفان
-
تاحال کسی سے حتمی معاملات طے نہیں ہوئے، امین الحق
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔