وسطی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی پولیس نے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا ہے۔ پولیس حکام نے جمعہ کو بتایا کہ انھوں نے سخت سیکیورٹی کا یہ اقدام ان دھمکیوں کے بعد کیا ہے جن میں ریاستی کانگریس پارٹی کے رہنمائوں نے کہا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کو بھارتی کسانوں کے خلاف جاری کیے گئے ٹوئٹس پر معافی مانگنے تک ریاست میں فلم شوٹنگ کی اجازت نہیں دینگے۔
Categories
کانگریسی لیڈروں کی دھمکی، فلم شوٹنگ کے لیے کنگنا کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
