Categories
Breaking news

کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے: عالمگیر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار عالمگیر کا کہنا ہے کہ گردے کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد اب طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن کے بعد اب میر طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔خیال رہے کہ عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا ہے۔65 سالہ گلوکار ععالمگیر میں 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریبا ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *