
کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ جمع کرنے کے الزام میں سزا پانے والے مجر م کو لاہور ہائیکورٹ نے بری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے داوڑ خان کی اپیل پر سماعت کی، مجرم داوڑ خان کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
مجرم کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ثبوتوں اور قانون سے ہٹ کر داوڑ خان کو ایک سال سزا دی، پراسیکیوشن کالعدم تنظیم سے تعلق کا ایک بھی ثبوت ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کرسکی۔
وکیل نے کہا کہ ثبوت نہ ہونے کےباوجود ٹرائل کورٹ نے مفروضے کی بنیاد پر قید کی سزا سنا دی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ مجرم کے دستخطوں کے نمونے رسید پر دستخطوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صرف دستخطوں کے مطابقت رکھنے پر کسی ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی، رسید بک کی تمام تحریر کا فارنزک نہ کروانا بھی سی ٹی ڈی کی غفلت اور بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد داوڑ خان کو بری کرنے کا حکم دے دیا، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ ریزنگ کرنے کے الزام میں داوڑ خان کو 2 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
والد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق بیان پر قائم ہیں، احمد حسن رانا
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سےمتعلق میرے والد اپنے بیان پر قائم ہیں۔
-
میرے دماغ میں ایسی سوچ ہے جس سے ملک کو کامیاب بناسکتے ہیں، آصف زرداری
سابق صدر نے کہا کہ ہم نے آر او الیکشن بھی دیکھےہیں، جو پاکستان میں مرنا نہیں چاہتا اس کا اس دھرتی میں کیا ہے؟۔
-
شمالی وزیرستان: پولیس گاڑی پر فائرنگ، راہ گیر جاں بحق، 4 اہلکار زخمی
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں راہگیر جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
-
ایف آئی اے کی ڈالر ہورڈنگ و حوالہ ہنڈی میں ملوث منی چینجرز کیخلاف کارروائی
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے ڈالر کی ہورڈنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کرنسی ایکس چینجرز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
-
ملالہ دنیا بھر کی خواتین اور بچیوں کے لیے مشعل راہ ہیں، امریکی وزیرخارجہ
امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ملالہ نے 15 سالہ افغان لڑکی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
-
اپوزیشن تبدیلی لانے والی حالت میں نہیں ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کی تبدیلی لاسکنے والی حالت نہیں ہے۔
-
پنجاب پولیس میں 15 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب پولیس میں 15 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
-
وزیر اعظم آپ کے بیان سے ناراض ہیں، عامر ڈوگر کا سائرہ بانو کو پیغام
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی کی سربراہی جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو کو دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
-
ن لیگ استعفوں کے معاملے پر پی پی کا موقف مان گئی، قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پی پی کا موقف مان گئی ہے۔
-
خودکشی نوٹ پر ڈاکٹر نوشین کے فنگر پرنٹ نہیں، فارنزک رپورٹ
چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ ڈاکٹر نوشین کی خودکشی سے قبل کی تحریر کی فارنزک رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔
-
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کو حتمی شکل دیدی گئی
حکومت پنجاب نے صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کو حتمی شکل دے دی۔
-
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، 4 غیر ملکیوں سمیت 8 گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے بڑی کارروائی میں 8 ملزمان گرفتار کرلیے۔
-
جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کو بیان دینا مہنگا پڑگیا
جی ڈی اے نےسائرہ بانو کو قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے لیے نامزد کیا ہے۔
-
کامیاب جوان پروگرام میں وزیراعظم سے مچھر کی شرارتیں
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کا افتتاح کردیا۔
-
سیالکوٹ واقعہ: ملک عدنان آج وزیر اعظم ہاؤس میں قیام کریں گے
شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا، وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
سری لنکن منیجر پریانتھا کو مارنے گاؤں کے لوگ بھی آگئے تھے، ملک عدنان
ملک عدنان نے کہا کہ ہم میٹنگ کررہے تھے جب کال آئی کہ پریانتھا نے کسی کو ڈانٹا ہے اور لوگ ان کی طرف آرہے ہیں، پریانتھا کو بچانے کے لیے میں دیوار بن کر راستے میں کھڑا ہوگيا لیکن وہ زیادہ لوگ تھے۔