
وزیر ماحولیات و جامعات اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر بھی وفاق سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی، سندھ، کے پی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیاں کالا باغ ڈیم کو مسترد کر چکی ہیں۔
اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان جان بوجھ کے چھوٹے صوبوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، پہلے ہی نیازی سرکار سندھ کے پانی پر ڈاکے ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت گریٹر تھل کینال 2 منصوبہ تعمیر کر رہی ہے جو آبی معاہدےکی خلاف ورزی ہےاور یہ بحران جن صوبوں کو شدید متاثر کریگا سندھ ان میں سر فہرست ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کے ساحلی اضلاع بدین، سجاول اور ٹھٹھہ شدید متاثر ہو رہے ہیں، یہ نئے منصوبے سندھ کی تباہی کا سبب بنیں گے، پنجاب اور وفاقی حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
62 ون ایف کےتحت الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ نہیں سناسکتا، وکیل فیصل واؤڈا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت میں ان کے وکیل وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہاکہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں، آئین کےآرٹیکل 62 ون ایف کےتحت الیکشن کمیشن نااہلی کافیصلہ نہیں سناسکتا۔
-
پاکستان: مزید 49 کورونا مریض لقمۂ اجل بن گئے
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 49 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
-
اسلام آباد پولیس کا واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز
ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ بیسڈ سروسز کا آغاز کر دیا ہے، شہری واٹس ایپ سے 03342874287 پر فری میسیج کرسکیں گے۔
-
کراچی کی رنگینیاں لوٹنے لگیں، سفارتکاروں نے فرینچ بیچ پر شام گزاری
کراچی میں ساحلِ سمندر کی رنگینیاں لوٹنے لگی ہیں، کئی دہائیوں بعد گزشتہ روز مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے اپنی بیگمات کے ہمراہ ہاکس بے کے فرنچ بیچ پر خوبصورت شام گزاری۔
-
لاہور، گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد
پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون اور اسکی 20 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
-
کراچی، 3 مبینہ ڈاکو پکڑے گئے، گارڈ کی خودکشی
گلستان جوہر کے شادی ہال میں فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گارڈ نے اپنے ہی اسلحہ سے خودکشی کی ہے۔
-
رواں سال 6 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کریں گے، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ عوام سے التجا ہے کہ اس ریٹیلر کے پاس جائیں جو پکی رسید دے۔
-
نوکوٹ، مبینہ زیادتی کیس میں پولیس کی غفلت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام کی طاقت سے اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، عوام بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں۔
-
وزارت دفاع ٹاپ 10 میں کیوں نہ آئی؟ پرویز خٹک نے وجہ بتادی
وزیردفاع پرویز خٹک نے ٹاپ 10 وزارتوں میں نہ آنے کی وجہ بتادی۔
-
جہانگیر ترین کا سیاسی طور پر متحرک ہونے کا اعلان
تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیرترین نے حالیہ سیاسی صورتحال میں متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
-
پنجاب کے تمام اسکول کل سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 16 فروری سے لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام اسکول عام شیڈول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔
-
کراچی میں اینکر پر تشدد، تاحال قانونی کارروائی نہ ہوسکی
کراچی کے علاقے صدر میں نیوز چینل کے اینکر اقرار الحسن پر حساس ادارے کے اہلکاروں کے تشدد پر تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔
-
مخالف کو پالتو کتے سے کٹوانے پر مالک غفلت کا فائدہ نہیں لے سکتا، عدالت
جسٹس طارق سلیم شیخ نے پالتو کتے کے مخالف کو کاٹنے کے مقدمے میں کتے کے مالک عظیم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
-
پی ٹی آئی واپس آرہی ہے، پرویز خٹک کا دوسرے مرحلے میں فتح کا دعویٰ
وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیش جماعتوں کو للکار دیااور کہا کہ تحریک انصاف اپنی جگہ پر واپس آرہی ہے۔