Categories
Breaking news

کار پولیس موبائلوں کو چکمہ دیکر فرار، ویڈیو وائرل، پولیس کی جوابی کاروائی بھی سامنے آگئی

Advertisement
Advertisement

پولیس شہری کا پولیس اہلکاروں کو سڑک پر دوڑانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے کار سوار کو خاتون سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک کار کو پولیس موبائلوں کو چکمہ دیکر فرار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو پولیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنائی گئی ہے جو کار سوار کو روکنے کی کوشش کررہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار ہائی پر مقررہ رفتار تیز گاڑی چلارہا ہے اور جس کا پیچھا پولیس کی گاڑیاں بھی کررہی ہیں لیکن وہ اسے روک نہیں پارہی۔

جب ساری کوششیں ناکام ہوگئی تو پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا ٹائر پنکچر کرنے کا فیصلہ کیا اور چلتی کار کا ٹائر پنکچر کردیا جس کے باعث گاڑی لہراتی ہوئی سڑک سے اتری اور گاس میں جاگری۔

گاڑی کے رکتے ہی پولیس اہلکاروں نے خاتون اور کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *