Categories
Breaking news

کارکن کے قاتلوں تک بہت جلد پہنچ جائیں گے، مصطفیٰ کمال

کارکن کے قاتلوں تک بہت جلد پہنچ جائیں گے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم امن پسند لوگ کبھی حالات خراب نہیں ہونےدیں گے، یہ ہمارا آٹھواں ساتھی ہے جس کو قتل کیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو ممالک پاکستان دشمن ہیں وہ ایسے گروپس کو سپورٹ کرتے ہیں۔

نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

فائرنگ واقعے میں اسکول ٹیچر جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوا ہے، ویڈیو میں ملزمان کو آتے اور واردات کے بعد واپس جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے پر ہمیں نشانہ بنایا گیا، پی ایس پی کارکن کے قاتلوں تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔

پی ایس پی کارکن سلمان کی نماز جنازہ نارتھ کراچی یوسی 12 سیکٹر الیون ایف میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال،انیس قائم خانی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پاک سر زمین پارٹی کے کارکن سلمان کو آج دوپہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس معروف عثمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی میں پیلا اسکول کے قریب پیش آیا۔

نارتھ کراچی میں کارکن کے قتل پر ارشد وہرہ کا موقف سامنے آگیا

پولیس کے مطابق اسکول کے قریب ایک کار نمبر اے ٹی کے 173 پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار سلمان عرف کمانڈو جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں سوار خاتون بال بال بچ گئیں اور ایک بچہ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

ایس ایس پی معروف عثمان نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ 3 ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جن میں سے 1 ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق 36 سالہ مقتول سلمان گریڈ 16 میں پرائمری اسکول ٹیچر تھا، جو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

ملزمان کی جانب سے کار پر کی فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کے چہرے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں لگیں۔

مقتول سلمان کے بیٹے عبدالصبور کو 2 گولیاں لگیں، ایک گولی ٹانگ ایک بازو پر لگی، بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فائرنگ سے مقتول کی اہلیہ محفوظ رہی، ملزمان نے سلمان کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا، پولیس کو جائے وقوع سے 9 گولیوں کے 8 خول ملے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *