Categories
Breaking news

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی اونچی اڑان

Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

ایک مرتبہ پھر سے عالم منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں نظر آیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 9.80 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونا فی اونس 1957.70 ڈالر ہو گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب خام تیل کی قیمت میں 24 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے بعد اس کی قیمت 37.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 42 ہزار 530 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 42 ہزار 720 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

سٹاک ایکسچینج میں ایک مرتبہ پھر کمی واقع ہوئی اور یہ ترقی کا سفر مسلسل جاری نہ رہ سکا اور انڈیکس 42 ہزار 456 پوائنٹس پر آگیا۔

سٹاک مارکیٹ میں اس کمی کے بعد بحالی کا سفر شروع ہوا اور اس وقت انڈیکس 18 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 549 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *