Categories
Breaking news

کاتالو نیا: ویکسین کی ڈوز پانے والوں کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر گئی

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا میں کورونا ویکسین کی 1 خوراک پانے والوں کی تعداد 4 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کاتالونیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کو ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ صحت حکام نے 2 دن کے تازہ ویکسی نیشن کے اعداد و شمار ابھی تک جاری نہیں کیے ہیں، اس سے پہلے کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ ہفتے کو 64,099 جب کہ اتوار 50,232 افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ ہفتے کو جاری ہونے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک مجموعی طور پر3,930,033 افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اس کی شرح 50.1 بنتی ہے جب کہ کاتالونیا کی کل آبادی 7.7 ملین باشندوں پر مشتمل ہے۔

پیر کے روز سے 1987 اور 1991 کے درمیان پیدا ہونے والے لوگ کورونا ویکسین کے لئے بکنگ کی اپائمنٹ لے سکیں گے۔ ان کی عمریں 30 یا 30 سال سے زیادہ ہوں گی۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کی تین لہریں گزرنے کے بعد اب اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وبا کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے کچھ پابندیوں میں بھی نرمی لائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *