Categories
Breaking news

کاتالونیا- 5 دنوں سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے

بارسلونا (محمد نبی) اسپین میں اسٹیٹ آف الارم کے ختم ہوئے 2 ہفتے گزرے ہیں۔ گزشتہ 5 دن سے کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اب بھی حکام کو پریشان کرنے والا وبائی اشارہ 1 سے کم ہے۔

23 مئی کو جاری ہونے والے حالیہ اعداد و شمار میں R نمبر 0.86 پر رہا۔ اس سے پہلے کاتالان حکام کی طرف سے 19 مئی کو جاری ہونے والے اعداد و شمار میں یہ نمبر 0.74 پر تھا۔ اسٹیٹ آف الارم کے خاتمے کے بعد نائٹ کرفیو لاگو نہیں۔ 6 ماہ تک نافز ہونے والے کرفیو کے بعد کاتالونیا میں کورونا کی شرح میں شدت آ رہی ہے۔
گزشتہ ہفتوں میں ساحلوں، سکوئرز اور دوسرے پبلک پوائنٹس پر لوگوں کے ہجوم دیکھے گئے۔ طویل عرصے سے لاگو پابندیاں اٹھنے کے بعد لوگوں میں جوش و خروش دیدنی تھا۔ وہ نہ سماجی فاصلوں کا خیال کر رہے تھے اور نہ ہی ماسک کا استعمال ہو رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *