Categories
Breaking news

کاتالونیا: 40 سے 45 سال کے افراد ویکسین لگوانے کے لئے وقت لے سکتے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

بارسلونا (محمد نبی) جمعرات کے دن سے وہ لوگ کورونا ویکسین کی تقرری یا اپائمنٹ کے لئے بکنگ کر رہے ہیں جن کا جنم 1977 اور 1981 کے درمیان ہوا۔ اتالونیا کی پبلک ہیلتھ سیکٹری، کارمین کابیزاز نے ویک اینڈز پر آبادی کے اس ایج گروپ کی ویکسی نیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہفتے کے آخر میں اکثر ویکسی نیشن تقرریاں ضائع چلی جاتی ہیں۔ اور لوگ باقی ایام میں ویکسین لگانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس لئے ویکسی نیشن کی مہم کو متاثر کئے بغیر اس نئے ایج گروپ کو ویکسین لگانا حکمت کا تقاضا سمجھا جاتا ہے۔

کاتالان ہیلتھ سیکٹری نے کہا ہے کہ یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ 40 کے عشرے میں داخل افراد کے لئے کورونا بہت ہی سنجیدہ نوعیت کی بیماری ہے۔ کورونا کی خوراکیں اب اس ایج گروپ کے لئے مہیا کی جائیں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کاتالونیا کی 40 فیصد آبادی کورونا ویکسین کی کم سے کم 1 خوراک لے چکی ہے اور تقریبا اس کی تہائی کو دوسری خوراک بھی دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *