Categories
Breaking news

کاتالونیا: 15 مہینوں کی تباہی کے بعد ہوٹل معمول پر آنے کے لئے پرامید، لیکن خدشات اب بھی موجود

بارسلونا (محمد نبی) بارسلونا میں ہوٹل 15 ماہ کے طویل وقفے اور مالی خسارے کے بعد گرمیوں کی تعطیلات کے ساتھ بڑی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ کورونا وبا آںے کے بعد اکثر ہوٹل بند رہے۔ گزشتہ سال گرمیوں میں صرف 30 فیصد ہوٹلز کھولے گئے تھے۔ جب موسم سرما کی آمد ہوئی تو یہ شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ اب 40 فیصد ہوٹلز کھلے ہیں۔

تاہم کاتالان دارالحکومت بارسلونامیں ہوٹل ایسو سی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل مانل کاسالس (Manel Casals) ان گرمیوں کے دوران بڑی تعداد میں ہوٹل کھلنے کے لئے پر امید ہیں۔ ان کے خیال میں گرمیوں میں 60 سے لے کر 65 فیصد بزنس جن میں ہوٹل بھی شامل ہیں، کھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سے کوئی پیشین گوئی کرنا بہت مشکل ہے اور کہا کہ حجم یا occupancy کے 35 فیصد رکھنے کا ہی امکان ہے۔ یہ اس امر کا اشارہ تھا کہ شہر میں ہوٹلز ایک اور مشکل دور سے گزریں گے کیوں کہ انہیں صرف جزوی بحال کیا جا رہا ہے۔

کیسال نے اندازہ لگایا کہ معمول یا وبا سے پہلے کے سالوں کے برعکس اس سال راتوں کا قیام 20 فیصد ہوگا۔ عام حالت میں بارسلونا کے ہوٹل میں قیام کا حجم 85 سے 90 فیصد رہتا ہے جہاں ہر رات 60,000 لوگ سوتے ہیں۔ تاہم ان گرمیوں میں یہ تعداد 12,000 اور 15,000 کے درمیاں رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *