Categories
Breaking news

کاتالونیا کے کتنے باشندوں کو ویکسین لگ چکی ہے؟ جانیے ویکسی نیشن کی صورت حال

بارسلونا (محمد نبی) اتوار کے دن جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کاتالونیا میں 3 ملین سے زیادہ افراد کو کم سے کم ویکسین کی ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ کل شہری آبادی 7.8 ملین ہے جس کی 38.5 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ اسی طرح ایک ہفتے کے دوران کوئی کورونا موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ کاتالونیا میں یہ دوسری دفعہ ہے جہاں کورونا اموات رکارڈ نہیں ہوئیں۔ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 1,657,928 افراد ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے چکے ہیں۔ علاؤہ ازیں پوری طرح کورونا سے تحفظ پانے والے افراد کی تعداد 1,765,461 تک پہنچ گئ ہے جو کل آبادی کی 22.6 فیصد کو ظاہر کرتی ہے۔

50 فیصد سے معمر افراد کی کثیر تعداد کم سے کم ایک خوراک لے چکی ہے۔ دریں اثناء صحت حکام نے ہفتے کے شروع میں تصدیق کی تھی کہ 45-49 ایج گروپ اپائنٹمنٹ بک کروا سکے گا۔ ویکسی نیشن کا عمل شروع میں سست روی کا شکار تھا مگر گزشتہ کچھ ماہ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ صحت عہدیداروں پر امید ہیں کہ گرمیوں میں ویکسی نیشن کی رسائی قطع نظر عمر کے، پورے ہسپانوی شہریوں تک ممکن بنائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *