Categories
Breaking news

کاتالونیا کے رہائشی یورپی یونین ڈیجیٹیل کورونا سرٹیفیکیٹ چند دنوں میں حاصل کر سکیں گے، سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کا طریقہء کار جانئے

بارسلونا (محمد نبی) یورپی یونین کی ڈیجیٹیل کورونا سرٹیفیکٹ ( European Union’s Digital Covid Certificate) چند دنوں میں کاتالونیا کے رہائشیوں کے لئے دستیاب ہوگی۔ سروس کے مطابق یہ سرٹیفیکٹ شعبہء صحت کے La Meva Salut App کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔”لاگ ان” (logg in) ہونے کے بعد صارف کو ‘informes i resultats’ پر کلک کرنا ہوگا۔ پھر ‘Certificat COVID Digital UE’ میں جا کر ‘sol·licita’l aquí’ کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ ابھی چونکہ سروس مہیا نہیں، اس لئے اسکرین پر ایک مسج ابھرے گا۔ لکھا ہوگا “سرٹیفیکٹ اجرا کرنے کی سروس اس وقت میسر نہیں”

لیکن چند دنوں میں یہ سروس میسر ہوگی۔ اس کا مقصد یورپی یونین کے ممبر ممالک کے درمیان سفری آسانیانیاں پیدا کرنا ہے۔جیسے ہی سرٹیفیکیٹ سروس بحال ہوگی لوگ ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ، منفی ٹسٹ کا ثبوت یا پھر بیماری سے صحت یاب ہونے کے سرٹیفیکیٹس حاصل کر پائیں گے۔

ٰخیال رہے کہ منفی ٹیسٹ سرٹیفیکٹ کی مدت پی سی آر کے لئے 72 گھنٹے جبکہ “اینٹیجین ٹیسٹ” کے لئے 48 گھنٹے ہوگی۔ وقت ٹیسٹ کے فورا بعد شروع ہوگا۔ بیماری سے صحت یاب ہونے کی سرٹیفیکیٹ کورونا تشخیص کے 11 دن بعد مہیا ہوگی۔ اس کی مدت 6 ماہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *