Categories
Breaking news

کاتالونیا کی 50 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی، ویکسی نیشن کی مذید تفصیلات لنک میں

بارسلونا (محمد نبی) اب تک کاتالونیا کی 50.1 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک مل چکی ہے۔ ویکسین پانے والوں کی کل تعداد 3,930,033 افراد پر مشتمل ہے جو آدھی آبادی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 29.2 فیصد آبادی جو 2,286,458 پر مشتمل ہے، کو دوسری خوراک بھی لگ چکی ہے۔ علاؤہ ازیں 2,534,539 افراد جن کی شرح 32.3 فیصد بنتی ہے، پوری طرح کورونا کے خلاف تحفظ پا چکے ہیں۔

جیسے جیسے گرمیوں کا موسم آرہا ہے، کورونا پابندیاں آہستہ آہستہ اٹھائی جا رہی ہیں۔ اور ویکسی نیشن مہم آئے روز تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ دو ہفتے قبل 19 جون کو 138,609 خوراکوں کا انتظام کرکے یومیہ رکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ اس نے اس سے پہلے 8 جون کے 125,106 رکارڈ کو توڑ دیا تھا۔
دریں اثنا بدھ کے روز 35-39 ایج گروپ کے لیے ویکسی نیشن اپائنٹمنٹس کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *