بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)آج چودہ فروری اسپین کے صوبہ کاتالونیا کے انتخابات کے ذریعے کاتالان پارلیمنٹ کے کُل 135 ممبران کا انتخاب ہوگا۔کاتالونیا انتظامی طور پرچار حصوں میں تقسیم ہے،جس میں بارسلونا، جیرونا،یعیدا اور تارراگونا شامل ہیں۔کاتالان پارلیمنٹ کے لئےبارسلونا سے 85، تارراگونا 18، جیرونا 17، یعیدا 15 ممبران پارلیمنٹ منتخب ہونگے جو کہ بعد ازاں کاتالونیا کے آئندہ صدر کا انتخاب کریں گے۔کاتالونیا میں ووٹررز کی کُل تعداد 56 لاکھ 24 ہزار 44 ہے۔
اس مرتبہ کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث 2 لاکھ 84 ہزار 706 لوگوں نے بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔۔ کاتالونیا بھر میں کُل 2763 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
