Categories
Breaking news

کاتالونیا: کوئی ہیلتھ چیک نہیں، پابندی نہیں، اب دنیا بھر سے سیاح آئیں گے

بارسلونا (محمد نبی) دنیا بھر ویکسینیٹڈ سیاح کسی روک ٹوک اور ہیلتھ چیک کے بغیر کاتالونیا آ سکتے ہیں۔ مقامی سیاحت کو اس کا طویل عرصے سے شدت سے انتظار تھا۔ بہ روز پیر سے کاتالونیا اور اسپین میں سیاحوں کے پاس صرف ویکسی نیش سرٹیفیکٹس کافی قرار پائی ہیں۔ اگر کسی کا تعلق یورپی یونین یا کورونا خطرات والے ممالک سے ہے اور اس نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ہے تو ان کے لئے یورپی یونین کورونا پاسپورٹ، منفی PCR ٹسٹ یا وائرس سے صحت یاب ہونے کا ثبوت اپنے ساتھ لانا ہوگا۔

کورونا وبا کا خطرہ کئی ماہ بعد اب “ہائی رسک” سے نیچے آ گیا۔ دوسری طرف مئی کے مہینے میں گزشتہ سال جولائی سے لے کر اب تک سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ معمر افراد کی ویکسی نیشن بتائی جاتی ہے۔ ویکسی نیشن کا عمل آئے روز تیز ہو رہا ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کل سے 45 تا 49 ایج گروپ کو ویکسین کی خوراکیں مہیا کی جا رہی ہیں۔

کورونا پھیلاؤ میں کمی اور ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کے ساتھ اسپین بھر میں شعبہء سیاحت بحالی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ دنیا بھر سے سیاح اب اسپین کا رخ کر رہے ہیں۔ تاہم برازیل، جنوبی افریقہ اور بھارت کو استثنٰی حاصل ہے جہاں سے آنے والوں مسافروں پر کچھ اضافی قدغنیں بھی لاگو ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *