Categories
Breaking news

کاتالونیا پارلیمنٹ انتخابات،ووٹنگ کے اوقات کار مقرر

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)آج چودہ فروری اسپین کے صوبہ کاتالونیا کے انتخابات کے ذریعے کاتالان پارلیمنٹ کے کُل 135 ممبران کا انتخاب ہوگا۔کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے ووٹنگ کے لئے پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق ووٹنگ کے لئے جانے والے شہریوں کی عمر کی مناسبت سے مختلف اوقات مقرر کئے ہیں۔
◄ صبح 9 سے 12 بجے تک بزرگ شہری ووٹ ڈالیں گے ۔
◄ دن 12 بجے سے شام 7 بجے تک عام عوام ووٹ ڈالے گی۔
◄ شام 7 بجے سے 8 بجے تک وہ لوگ ووٹ ڈالیں گے جو کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔
یاد رہے کاتالونیا میں ووٹررز کی کُل تعداد 56 لاکھ 24 ہزار 44 ہے۔اس مرتبہ کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث 2 لاکھ 84 ہزار 706 لوگوں نے بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔۔ کاتالونیا بھر میں کُل 2763 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *