Categories
Breaking news

کاتالونیا: وبا کی وجہ سے 1500 طبعی عملے کو ذہنی ہیجان، ڈپریشن اور بے خوابی کا سامنا

بارسلونا (محمد نبی) وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے 1500 کے قریب افراد جن کا تعلق میڈیکل سے تھا، کا نفسیاتی علاج کیا گیا۔ وہ ذہنی ہیجان (anxiety)، افسردگی (depression) اور بے خوابی (insomnia) کے شکار تھے۔ کاتالان فاؤنڈیشن ایک ایسی باڈی ہے جو میڈیکل ایسوسی ایشن کی کونسل نے شعبہء صحت سے منسلک افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے تشکیل دی تھی۔ یہ ادارہ اب تک ڈاکٹر اور نرسز کے گروہ کے گروپ کے علاوہ انفرادی طور پر بھی متعلقہ افراد کا علاج کر چکا ہے۔

ادارے کی سربراہ اینتونی کالوو (Antoni Calvo) کا خیال ہے کہ ان سروسز کی طلب، مسئلے کی اصلی سطح سے اب بھی کہیں کم ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے جذباتی اور احساساتی نقصان کی تلافی ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ “آج صحت کے شعبے سے منسلک ہونا ایک خطرناک پیشہ بن گیا ہے۔ اس کی وجہ دماغی صحت کی بگڑتی صورت حال ہے” انہوں نے کہا۔ اب تک ان افراد کے لیے 5,500 کونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ علاج پانے کے بعد 64 فیصد افراد کو خارج کر دیا گیا۔ علاج پانے والے عملے میں 86 فیصد خواتین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *