Categories
Breaking news

کاتالونیا میں 50 سے 59 ایج گروپ کی ویکسی نیشن کب شروع ہوگی؟ فیصلہ آگیا

بارسلونا (محمد نبی) منگل کے روز پبلک ہلتھ چیف جوسپ ماریہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پیر سے کاتالونیا میں 50 سے 59 ایج گروپ کی ویکسی نیشن ہو گی۔ ویکسی نیشن کا یہ نیا پروگرام 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ ماریہ نے مذید کہا کہ 10 مئی سے فائزر کی 3 ملین ڈوزز کی امید ہے۔ ان کے بقول 15 جولائی تک 5 ملین لوگوں کو کم سے کم ایک ڈوز ویکسین کی لگ چکی ہوگی۔

کاتالونیا میں اب تک اس ایج گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد جن کی پیدائش 1962 اور 1971 کے درمیاں ہوئی، 4.5 فیصد آبادی کو کم سے کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ جب کہ 2.3 مکمل طور پر تحفظ پا چکے ہیں۔ یہ افراد مختلف نوعیت کی کچھ مخصوص بیماریوں کے شکار تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *