Categories
Breaking news

کاتالونیا میں 45 سے 49 ایج گروپ کی ویکسی نیشن شروع

بارسلونا (محمد نبی) پیر کے روز ویکسی نیشن کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا۔ 45 سے 49 عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا باقاعدہ اغاز کر دیا گیا ہے۔ کل سے وہ اپنی پہلی خوراک لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز سرکاری اعداد و شمار جاری ہوئے جن میں انکشاف ہوا تھا کہ کاتالونیا میں 3 ملین افراد جو کل آبادی کے 38.5 فیصد شرح کو ظاہر کرتے ہیں، ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔ حالیہ پیش رفت اس رپورٹ کے 24 گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔ تاہم اس کا اعلان پہلے ہو چکا تھا۔

گزشتہ ہفتے اعلان ہوا تھا کہ وہ افراد اپائمنٹ لے سکتے ہیں جن کی پیدائش 1972 اور 1976 کے درمیان ہوئی ہے۔ اس اعلان کے بعد حکومتی مہم جہاں جون کے وسط تک 40 کے عشرے میں داخل افراد کی ویکسی نیشن شامل ہے، زور پکڑ رہی ہے۔اس کے علاوہ 40 کے پیڑے میں داخل افراد گزشتہ ہفتے ماس ویکسی ننیشن مہم سے فائدہ اٹھا کر اپنی خوراکیں لے سکتے ہیں۔

ایک ایسا ہی ماس ویکسی نیشن پوائنٹ فیرا دی بارسلونا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر فائزر اور موڈرنا ویکسینز کی 6,000 خوراکوں کا انتظام ہوتا ہے۔ 45 سے 49 کے علاوہ دوسرے ایج گروپ بھی اس ویکسی نیشن مہم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *