بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالونیا میں موجودہ کورونا پابندیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع۔ پروسیکات نے نافذ اقدمات کی تاریخ 24 جنوری سے 7 فروری تک کر دی۔
وزیر صحت نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو مکمل طور پر گھروں میں بند کرنا ہماری پلاننگ میں شامل نہیں، اِس کے بغیر ہی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور اِس وقت نافذ اقدامات پر عمل کے ذریعے وائرس کا پھیلاؤ روکنا بالکل ممکن ہے۔ سپین کے وزیر صحت سالبادور اییا کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کو روکنے کے لیے ہم (مارچ اپریل جیسا) مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرنے جا رہے۔ جو اقدامات اس وقت نافذ ہیں اُن پر عمل کرنے سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔
