Categories
Breaking news

کاتالونیا میں وبائی اشارہ 11 ماہ بعد پہلی دفعہ “ہائی رسک” سے نیچے آگیا، انڈیکیٹر کس طرح کام کرتا ہے؟ جانئے

بارسلونا (محمد نبی) 15 جولائی 2020 کے بعد کورونا وبائی اشارہ (pandemic indicator) جو وائرس کے خطرے کو پیش کرتا ہے، پہلی دفعہ “ہائی رسک” سے نیچے آگیا ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا پھیلاؤ کا خطرہ اب 98 پر آگیا ہے۔ جو کہ “ہائی رسک” سے نچلی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

کورونا وبا کا خطرہ 30 پر ہو تو کم تر درجہ، 70 پر معتدل، 100 پر بلند اور 200 پر بلند تر صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کی پیمائش iEPG index کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کورونا کے گزشتہ ایک ہفتے کے اوسط پھیلاؤ کو 2 ہفتوں کی مسلسل کیسز سے ضرب دے کر یہ معلوم کیا جاتا ہے۔

مئی کے مہینے میں وبائی صورت حال میں بہتری آئی تھی۔ مہینے کے شروع میں حالت خراب تھی جہاں مہینے کا آغاز 284 سے ہوا تھا۔ 11 مئی کو یہ تعداد “بہت زیادہ خطرے” سے نیچے اور اب “زیادہ خطرے” سے بھی نیچے آ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *