Categories
Breaking news

کاتالونیا- ایک ہاتھ سے ہم کورونا کو شکست دیں گے، دوسرے سے کاتالان رپبلک کی طرف بڑھیں گے، نئے منتخب ہونے والے صدر کا اعلان

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا کے نئے منتخب ہونے والے صدر پیرا ایراگونیس نے کہا ہے کہ وہ ایک ہاتھ سے کورونا وائرس سے نمٹیں گے جب کہ دوسرے ہاتھ سے کاتالان جمہوریہ کی راہ پر گامزن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسپین اسی طرح کا ایک ریفرنڈم قبول کرے جس طرح 2014 میں برطانیہ نے کیا تھا۔
اپنے ابتدائی خطاب میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

جنت پارٹی سے اتحاد کے بعد انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کاتالونیا کی آزادی کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود مختاری اور عام معافی کو ناگزیر بنائیں گے۔ ان کے منصوبے میں مرکزی حکومت اور سوشلسٹ پارٹی کو کاتالونیا کی خود ارادیت کے لیے رائے دہندگی پر رضامند کرنا شامل ہے۔
علیحدگی کے منصوبے کے علاؤہ ایراگونیس نے اپنی مستقبل کی کیبینٹ کے لیے 3 دیگر اہم ترجیحات طے کی ہیں۔ ان میں گرین پالیسیز، خواتین کے حقوق اور سماجی مساوات کا حصول شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *