Categories
Breaking news

کاتالونیا۔30 سے 34 کی عمر کے افراد کب سے ویکسی نیشن کی بکنگ کرا سکیں گے؟

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا کے وہ رہائشی جن کا جنم 1987 اور 1991 کے درمیان ہوا ہے، پیر یعنی 28 جون سے ویکسین کی پہلی خوراک کے لیے اپائنٹمنٹ لے سکیں گے۔ حالیہ مہم سے 30 اور 34 کا ایج گروپ استفادہ حاصل کر سکے گا۔ اس کا آغاز 35 اور 39 ایج گروپ کی ویکسی نیشن کے ساڑھے ایک ہفتے بعد ہونے جا رہا ہے۔کاتالونیا کے تقریباً آدھے باشندے پہلے سے ایک خوراک لے چکے ہیں۔ جب کہ 31 فیصد کو مکمل تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی لگاتار 3 لہروں سے گزرنے کے نتیجے میں کاتالونیا کو مسلسل لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن اب حالات میں بہتری آرہی ہے۔15 ماہ کی طویل بندش کے بعد کاتالونیا میں زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آرہی ہے۔ نائٹ کلبس کھل رہے ہیں اور ماسک کے لازمی استعمال پر عائد پابندی بھی 26 جون سے اٹھا دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *