Categories
Breaking news

کاتالونیا۔ 12اپریل سے70 سال تا 79 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگیں گے،حکومتی ذرائع

Advertisement
Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان کی حکومت کا کہنا ہے کہ 12 اپریل سے 70 سے لے کر 79 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کی جائے گی۔ انہیں توقع ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک 80 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اپنی پہلی خوراک لے چکے ہوں گے۔
اتوار کے روز وزیر صحت البا ورگس نے کہا کہ بےشک ویکسینیشن کے اس عمل میں کئ ہفتے لگیں گے۔ کیوں کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے کی جانے والی مہم کی نسبت یہ دوسری مہم زیادہ سست روی کا شکار ہوگی۔
خیال رہے کہ 5 اپریل کو 64.1% افراد جو 80 سال کے گروہ میں شامل ہیں، کم سے کم ایک ڈوز لے چکے ہیں۔ جب کہ کاتالان میں 1 ملین آبادی کے تناسب سے کم سے کم ایک خوراک ہر شخص کو مل گئ ہے جو 1,022,501 بنتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کاتالان کی 13.24% آبادی جو 443,580 بنتی ہے، ویکسینیشن کے عمل سے گزر چکی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *