Categories
Breaking news

کاتالونیا۔ حالیہ دنوں میں ریپ کے واقعات میں اضافہ، لوگوں کوہلا کررکھ دیا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالونیا میں حالیہ دنوں میں ہونے والے ریپ کے واقعات نے لوگوں کوہلا کررکھ دیا،اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2013 میں جنسی حملوں کی 609 شکایات درج ہوئی تھیں،2017میں 757شکایات،2019 میں 992 شکایات اور2021 کے ستمبر کے اختتام تک 804 جنسی حملوں کی شکایات درج ہوئیں،

یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ سپین کے صوبے کاتالونیا میں جنسی حملے اتنے سڑکوں پر نہیں ہوتے جتنے گھر میں ہوتے ہیں جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2019 کے اعداد و شمارکے مطابق 50پرسنٹ حملے گھروں میں، 28پرسنٹ سڑکوں پر، اور 9پرسنٹ بارز اور نائٹ کلبز میں ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.