Categories
Breaking news

کاتالونیا۔ جمعہ سے علاقائی سطح پر لاک ڈاک ڈاؤن کی تیاریاں شروع

Advertisement
Advertisement

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان حکومت نے کاؤنٹی سطح پر لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔ لاک ڈاؤں جمعہ کی رات سے نافذ العمل ہوگا جو 19 اپریل تک جاری رہے گا۔ وزیر صحت البا ورجس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی سی یوز پر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ اگر اسی رفتار سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو ہسپتال انتظامیہ کے لئے حالات قابو میں کرنا نا ممکن ہو جائے گا۔
لاک ڈاؤن کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جہاں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آئے روز کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور صورت حال ہسپتال کے عملے کے قابو سے نکلتی جا رہی ہے۔ بدھ کے دن جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 7 اپریل کو 1712 کورونا مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان میں سے 458 انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
ایسٹر کی عام تعطیلات کے دوراں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی اور نقل و حمل پر سے پابندی اٹھا دی گئ تھی۔ مگر اس کے بعد سنگین نتائج آنے شروع ہوئے۔ ایک تسلسل کے ساتھ کورونا امراض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں آئی سی یوز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد کم پڑتی جا رہی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *