Categories
Breaking news

کاتالونیا۔ماسٹر ڈگری کی فیسوں میں بڑی کمی، بڑا اعلان سامنے آ گیا

بارسلونا (محمد نبی) آنے والے ہفتوں میں کاتالان حکومت فیسوں کے حوالے سے ایک بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماسٹر کی ڈگریوں کی فیسوں میں 40 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی۔ بدھ کے روز یونیورسٹیوں کی وزیر گیما گیز نے کاتالونیا ریڈیو کو بتایا کہ حالیہ پیش قدمی کی منظوری یونیورسٹیوں کی جانب سے ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ €9.3 کی خطیر رقم حکومت کی طرف سے ادا کی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قیمتوں میں کمی داخلے کے عمل اور بہت سارے طالب علموں کے لئے یونیورسٹیوں تک رسائی وغیرہ میں بہت زیادہ اثر انداز ہوگی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ دوسرے اکیڈیمک سال سے standard 60-credit master’s course طلباء کو €1,660 میں پڑے گا۔ جب کہ سالانہ undergraduate کی ڈگریاں €1,061 سے €1,660 میں حاصل کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ موجودہ پیش رفت کی وجہ سے فیس کی قیمتوں میں €18.44 سے لے کر €27.67 تک کمی آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *