Categories
Breaking news

کاتالونیاکی ہائیکورٹ نے باراور ریسٹورنٹس، جمز سینٹرز اور اولڈایج ہومز میں داخلے کے لیے“کوویڈ سرٹیفیکیٹ”دکھانے کی منظوری دے دی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالونیاکی ہائیکورٹ نے باراور ریسٹورنٹس، جمز سینٹرز اور اولڈایج ہومز میں داخلے کے لیے“کوویڈ سرٹیفیکیٹ”دکھانے کی منظوری دے دی،گذشتہ رات سے 14 دن کے لیے کاتالونیا بھر میں باراور ریسٹورنٹس، جِم خانوں اور اولڈ ہومز میں داخلے کے لیے“کوویڈ سرٹیفیکیٹ”دکھانا لازمی قراردیا گیا ہے، عمل درآمد کے لیے کاتالان پولیس انسپیکشن بھی کرے گی،

کوویڈ سرٹفکیٹ ان لوگوں کو ملے گاجو آخری 6 ماہ میں کورونا کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چُکے ہوں اور محکمہ صحت کے نظام میں اُن کا پی سی آر ٹیسٹ بطور ثبوت موجود ہویا جنہوں نے محکمہ صحت کے اجازت شدہ مراکز سے آخری 72 گھنٹوں میں پی سی آر ٹیسٹ (نیگیٹیو) یا آخری 48 گھنٹوں میں اینٹی جن ٹیسٹ (نیگیٹیو) کروایا ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *