Categories
Breaking news

کاتالونیاکلچرسیٹرپردائیں بازو کے 14حملہ آوروں کی سزاایک بار پھرروک دی گئی

میڈرڈ (محمد نبی) جمعرات کو میڈرڈ کی ایک صوبائی عدالت نے کاتالونیا کلچر سیٹر پر حملہ کرنے والے 14 ملزماں کی سزا روک دی ہے۔ سزا یافتہ حملہ آروں کی اپیل اسپین کی آئینی عدالت کے سامنے زیر التوا تھی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سزا پر عمل در آمد کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے کیوں کہ ملزمان خاموشی سے اپنی سزا کاٹنے کے بجائے ہمیشہ اپیل جمع کر دیتے ہیں۔ اور عدالت اپنی کارروائی کو آگے نہیں لے جا سکتی۔
14 میں سے 3 دائیں بازو کے حمایتی سپریم کورٹ میں جمع کی گئ معافی کی درخواست کے منتظر ہیں۔ جب کہ 2 دیگر افراد غائب ہیں اور گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔
جولائی 2020 میں سپریم کورٹ نے 14 سزا یافتہ افراد کی سزا 4 سال سے کم کرکے 2 سال 7 ماہ اور 2 سال 9 ماہ کر دی تھی۔ تاہم جنوری میں آئنی عدالت نے پہلے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔
11 ستمبر 2013 میں بلنکورنا حملہ واقعہ پیش آیا تھا۔ حملہ آور افراد نے بلنکورنا کلچر سیٹر پر دھاوا بول دیا تھا۔ ان کے ہاتھوں میں اسپین کے جھنڈے اور دائیں بازو کے نشانات تھے۔ جب کاتالان حکومت کا وفد سٹیج پر پہنچا تو انہوں ان کو جسمانی زد و کوب کا نشانہ بنایاااور سٹیج سے اتار دیا۔ سٹیج کو توڑ ڈالا، کاتالان جھنڈے کو پھاڑ دیا اور آنسو گیس پھینکی۔ اس واقع کے 7 سال گزرنے کے بعد بھی 14 حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی سزا نہ ہو سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *