Categories
Breaking news

کاتالونیا:مقامی تقریبات ‘فیستا ماجور’ کی اجازت ہوگی یا نہیں؟

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان حکومت نے تازہ ترین کورونا اقدامات کی تصدیق کی ہے جن کا اطلاق پیر سے عمل میں لایا جائے گا۔ اگلے ہفتے سے مقامی تہوار “فیستا ماجور” (festa major) کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام کاتالونیا کے شہروں اور قصبوں میں ہونے جا رہا ہے۔ پروگرامز کا اہتمام اس شرط پر ہوگا کہ کورونا پابندیوں کا لحاظ رکھا جائے۔ کنسرٹس اور ثقافتی تقریبات میں کچھ مخصوص پابندیوں کا پاس رکھنا لازم ہوگا۔

صنعتی تجارتی شوز اور مذہبی اور شہری تقریبات جیسے کہ شادی بیاہ اور تجہیز و تکفین کے لئے گنجائش 50 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد کر دی گئی ہے۔
مذید براں علاقائی حکومت کے حکام نے 10 فیصد سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اسی طرح ماسک کے استعمال پر بھی پابندی برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *