Categories
Breaking news

کاتالونیا،گزشتہ 18 سالوں کے دوراں حیاتیاتی ماحول میں پچیس فیصد کمی واقع ہوئی

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)بدھ کے روز ڈپارٹمنٹ آف ٹیریٹی اینڈ سسٹین ایبلیٹی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاتالونیا کے حیاتیاتی ماحول میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریڑھ کی ہڈی اور بغیر ریڑھ کی ہڈی والے ہر چار جانوروں میں سے ایک معدوم ہوا۔ سمندر، تالابوں اور نالوں میں پائے جانے والی آبی حیات میں 54 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جب کہ خشک ماحول میں پائے جانے والے 34 فیصد جانور غائب ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار بتاتے ہوئے وزیر مملکت دامیا کیلویت کا کہنا تھا کہ یہ حالت بہت تشویشناک ہے۔ حکومت اور شہریوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ .تاہم وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2021 حیاتیاتی ماحول کے تحفظ میں اہم موڑ ثابت ہوگا۔ کیوں کہ حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور تنوع کو برقرار رکھنے کے لیے 2016 کے بعد پہلی دفعہ بجٹ میں دس گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *